۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سید  اکبر مہدی

حوزہ/مدرسۃ الصادقین گلبرگہ کرناٹک کے پرنسپل مولانا سید اکبر مهدی کی اہلیہ نے بیماری کی تاب نہ لاکر دار فانی کو الوداع کہدیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسۃ الصادقین گلبرگہ کرناٹک کے پرنسپل حجت الاسلام و المسلمین سید اکبر مهدی نجمی، ۳ سال قبل حوزہ علمیہ قم سے فارغ التحصیل ہوکر درس و تدریس اور تبلیغ دین کے غرض سے ہندوستان منتقل ہوئے تھے۔

 انکی شریک حیات محترمہ سیدہ اسما بانو بنت وجاہت حسین جو اس عظیم مقصد میں ان کے ہمراہ تھیں اور تبلیغی فرائض میں مصروف تھیں، 26 مئی کو بعد مغرب، ممبرا،ممبئی ضلع تھانہ میں 28 سال کی عمر میں اپنے معبود حقیقی سے جاملیں۔

 محترمہ گزشتہ دو تین دنوں سے علیل تھیں اور چھ ماہ کی حاملہ بھی تھیں۔
 علالت کی علامتیں معلوم ہونے کے بعد گھر کے لوگوں نے انھیں ممبئی کے پانچ چھ ہاسپٹل میں داخل کرنے کی کوشش کی لیکن کسی بھی اسپتال یا نرسنگ ہوم نے انھیں کرونا ٹیسٹ نہ کروانے کے بہانہ سے لینے سے انکار کردیا۔
 اس طرح آخر میں کالسکر ہاسپٹل، جو ممبرا کے کوسہ علاقے میں موجود ہے، اس کے سامنے ہی انھوں نے آخری سانس لی اور دم توڑ دیا ، مرحومہ کے ایک پانچ سالہ فرزند ہے ۔ 

مرحومہ کے انتقال پر مولانا کے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ ممبئی و ممبرا و گلبرگہ کے مومنین ، علماء و طلاب حوزہ  علمیہ قم ایران نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا ہونے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .